Swat

مینگورہ پولیس پر الزامات لگانے والا خاندان عصمت فروش نکلا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق مینگورہ پولیس پر الزامات لگانے والے خاندان کا عصمت فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف، میاں بیوی کھلے عام منشیات فروشی اورجسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے ہیں۔میاں بیوی دونوں لوگوں کو اپنے گھر بلاکر لوٹتے بھی ہیں۔ مذکورہ خاتون اس سے پہلے تھانہ سیدو شریف کے ایس ایچ اُو پر بھی اس قسم کا الزام لگا چکی ہے۔ مذکورہ خاتون اور اس کے خاندان نے جہاں بھی سکونت اختیار کی ہے، وہاں کے مکینوں نے پولیس کو درخواستیں دیں کہ ان لوگوں کو علاقہ بدر کیا جائے۔ جب پولیس ان کے خلاف کارروائی کرتی ہے، تو دباو ڈالنے اور بلیک میل کرنے کی لئے عدالت اور میڈیا کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں