(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ ڈوغلگو گوالیرئی میں پانچ سالہ بچی خوڑ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی۔ انوشہ دختر ابراہیم ساکن دہیام بچوں کے ساتھ خوڑ کنارے گئی تھی، جہاں پاؤں پھسلنے سے وہ خوڑ میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کی تلاش شروع کردی۔
