(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں بچے کی گردن پر ڈور سے زخم آنے کے بعد مینگورہ پولیس نے پتنگ اور پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں پتنگ اور پتنگ بازی کا سامان قبضے میں لیکر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اومینگورہ مجیب عالم خان کے مطابق اب پولیس روزانہ کی بنیاد پر پتنگ اور پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریگی۔
