(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کے دفتر الخدمت بنڑ میں ضلعی شوریٰ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر ضلع حمید الحق نے کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جما عت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے کہا کہ ہم امیر جما عت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی آواز گھر گھر پہنچا ئیں گے۔انہو ں نے کہا کہ ہم ”حق دو عوام کو“ تحریک کے ذریعے ضلع کی گلی گلی میں عوام کو منظم کریں گے۔ انہوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لو ڈشیڈنگ ختم کی جا ئے۔
Swat