Swat

دریاکو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، دریائے سوات بچاؤ تحریک

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریا ئے سوات بچاؤ تحریک نے ہائیڈرو پارور منصوبوں کی آڑ میں دریا ئے سوات کے حسن، آبی حیات اور معیشت کی تباہی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ اگر حکومت نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو مزاحمتی تحریک کاآغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار دریائے سوات بچاؤ تحریک سوات کے رہنماؤں انعام اللہ، عرفان خان، خان سید، زبیر توروالی اور غلام حسین نے خبری کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے کالام سے لے کر مدین تک ہائیڈرو پاؤر کے چار منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ سروے بھی کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف مقامات پر چار ٹنل تعمیر کئے جائیں گے، جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل پیڈو کے زیر اہتمام درال خوڑ ہائیڈروپاؤر تعمیر کرکے درال خوڑ، ایری گیشن چینل،زراعت، سیاحت اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ اس وجہ سے ہم اب دریائے سوات کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔