Swat

امن کی خاظر نشاط چوک جلسہ میں شرکت کریں گے، سٹی میئر شاہد علی خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سٹی میئر شاہد علی خان نے کہا ہے کہ سوات میں جاری خودساختہ بد امنی کسی صورت قبول نہیں۔ قیام امن کے لئے سوات کے عوام اور پولیس نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں جو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 27ستمبر کو ہونے والے امن ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان برقرار ہے، لیکن خودساختہ بدامنی کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمیں ہرگز قبول نہیں۔ اس کی ہم پرُزور مذمت کرتے ہیں۔ حالیہ واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں موجودہ خودساختہ بد امنی کے خلاف 27 ستمبر کو نشاط چوک میں ہونے والے احتجاجی ریلی اور جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں