Swat

شاہی باغ، کشتی الٹنے والے حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام کے علاقہ شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ گذشتہ روز سوات کے سیاحتی علاقہ شاہی باغ میں کشتی میں لگی موٹر اچانک بند ہو جانے سے الٹ گئی جس میں سوار دس افراد ڈوب گئے۔ پانچ افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا اور دو خواتین کی لاشیں شاہی باغ کے مقام سے برآمد کی گئی تھیں۔ اتوار کو دو بچوں عمر اور نادیہ کی لاشیں بھی دریائے سوات سے برآمد کر لی گئیں۔ حادثے کا شکار بدقسمت خاندان کا تعلق سخاکوٹ ملاکنڈ سے ہے۔ دو خواتین جو آپس میں ماں بیٹی تھیں کو سخاکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جاں بحق بچوں عمر اور نادیہ کی تدفین کے انتظامات مکمل کئے گئے۔ بچوں کی لاشیں سخاکوٹ پہچنے پر کہرام مچ گیا۔ ایک چودہ سالہ بچے اویس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے حادثہ کے بعد دریائے سوات میں غیر قانونی کشتیاں چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں