(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ شاہی باغ میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں لاپتا آخری بچے کی لاش بھی دریائے سوات سے نکال لی گئی۔ اس حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ مقامی غوطہ خوروں نے پیر کی صبح سے بچے کی لاش کے لئے آپریشن کا آغاز کیا، تو چند گھنٹوں بعد انہوں نے چودہ سالہ اویس کی لاش نکال دی جس کو بعد میں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
