سوات (بیورو رپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پہلا بین الاقوامی سمینار منعقد ہوا۔ سہ روزہ سمینار کے افتتاحی روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایگریکلچر، ڈاکٹر امبر علی خان نے کہا کہ یہ کانفرنس حکومت کو خیبر پختونخوا ایگریکلچر پالیسی اور پہاڑی زراعت پالیسی کے لیے بہترین آیڈیاز دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے روایتی فصلات اور باغات ختم ہو رہے ہیں۔ بے وقت بارشیں اور سیلاب تباہی مچا رہے ہیں۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ ماہرین سر جوڑ کے بیٹھیں اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے پالیسی بنانے میں مدد کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داود جان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور منتظمین کو مبارکباد دی۔ پروفیسر ڈاکٹر داود جان نے مزید کہا کہ تیزی سے تبدیل ہونے والی ماحولیاتی تغیر پزیری اپنے ساتھ مواقع اور نقصانات لے کے آ رہی ہے اس لیے ایک جامع پالیسی کی ضرورت ہے۔
Swat
