(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ دیولئی میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے سات سالہ بچی ملکہ زخمی ہوگئی۔ کبل ہی کے علاقہ علی گرامہ میں موٹر سائیکل پھسلنے سے سولہ سالہ برکت زخمی ہوگیا۔ کبل کے علاقہ میں موٹر سائیکل پھسلنے سے سولہ سالہ ذکریا اور سترہ سالہ امان اللہ زخمی ہوگیا۔ مینگورہ کے علاقہ اوڈیگرام میں موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو اپنے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
