مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں کل سے بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر سے مینگورہ شہر سمیت ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔
Swat
