Swat

بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوا ت کے علاقے برتھانہ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ حاکمین خان ولد صالح جان کے مکان میں لگی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔