Swat

خراب سڑک کے خلاف اہلِ بنجوٹ کا پیدل مارچ ، احتجاجی مظاہرہ

منگلور(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ منگلور سے بنجوٹ تک سڑک کی انتہائی خراب صورتحال کے خلاف اہل علاقہ نے8کلومیٹر پیدل مارچ کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت اور اراکین اسمبلی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے علاقہ کی سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کرکے علاقہ کی سڑک تعمیر کرے، بصورت دیگر وہ سڑک کی تعمیر کے لئے چندہ مہم شروع کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔