Swat

ملک چلانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، محمود خان اچکزئی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان کثیرالاقوامی ریاست ہے، یہاں کوئی آقا اور غلام نہیں۔ اس رضا کارانہ فیڈریشن کو جمہوریت کی بنیاد پر ہی چلانا ہوگا، جو جج اور فوجی اپنے حلف کا پاس رکھیں انہیں سلام کرتے ہیں، فوجی آمریت مانتے ہیں نہ جج کی بادشاہت ہی قبول کرتے ہیں۔ انتخابات میں فوجیوں نے مداخلت کی، تو پاکستان کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ نوازشریف اور جہانگیرترین کو تاحیات نااہل کرنا کہاں کا قانون ہے؟ آئین کی بالادستی کے لئے نوازشریف کے سو فیصد حمایتی ہیں۔ 12 مئی کے قتل عام کے خلاف کسی جج کو تحقیقات کی توفیق نہیں ہوئی۔ پاکستان چلانے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، جو بھی ہماری بے عزتی کریں گے، تو ہم ان کے خلاف اٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چالیار خوازہ خیلہ میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر مختیار خان یوسفزئی،ڈاکٹر خالد محمود خالد،خورشید کاکاجی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ شمولیتی جلسہ کے دوران مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پختونخوا میپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور اپنے حق کے لئے پُرامن جدوجہد کررہے ہیں لیکن کسی کو اپنا حق غصب کرنے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجابی،سندھی،بلوچی اور پختون کے زندہ باد کے بغیر پاکستان زندہ باد کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک میں پختون قوم کو غلام بنانے کی کوشش کی جائے، اس ملک میں کم از کم میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہونا چاہیے اور تمام فیصلوں کا اختیار عوام کو ہی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان ،فوجی اور جج جو حلف اٹھاتا ہے، اسی کا پاس رکھے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔