Swat

تحریک انصاف سوات میں پھوٹ پڑ گئی، نئے چہروں کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے اہم رہنماؤں اور 30 ٹکٹ امیدواروں نے پچاس فیصدٹکٹ نئے چہروں کو دینے کا مطالبہ اور 8نکاتی ایجنڈاپیش کردیا۔ مطالبات منظور نہ ہونے پر انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دینے والے امیدواروں سردار عالم پی کے 5،زاہد خان عرف باز خان، محمد زیب خان، انور حیات خان، اختر خان ایڈووکیٹ، فضل رحمن پی کے 5، سہیل سلطان ایڈوکیٹ، اقبال محمد، شوکت علی، ضیاء اللہ جانان، محمد طاہر، میاں اقبال، ملک فضل اکبر، ارشد حسین، سید اکبر، خالد خان، محمود زیب، محمد لقمان جلیل، انجینئر فواد اقبال، سلیم اقبال، ظفر نعیم اور تیمور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدواروں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ تمام امیدواروں کا انٹر ویو عمران خان خود یا ایک غیر جانبدار مرکزی پارلیمانی کمیٹی کرے جس کا کوئی ذاتی مقاصد یا مفاد نہ ہو۔ ذاتی پسند و ناپسند اور رشتہ داریوں کی بنیاد پر شامل کئے گئے لوگوں ٹکٹ نہ دئیے جائیں اور پرانے کارکنوں کو موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، تو اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات بھی جمع کریں گے اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے بہت جلد اجلاس اور پریس کانفرنس کریں گ

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں