Swat

پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کا علی وزیر کی رہائش گاہ پر حملہ کے خلافمظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پختونخوا ملی عوامی پارٹی سوات کی جانب سے وزیر ستان میں پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کی رہائش گاہ پر حملے اور پختونوں کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جہاں مقررین سے اپنے خطاب میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر مختیار یوسفزئی، ضلعی صدر خورشدید کاکا جی، ملک ریاض خان، ڈاکٹر خالد محمود عمر علی یوسفزئی، انورخان باچا لالا، سید کریم شلمانی اور دیگر نے کہا کہ ہم پختون رہنما اور پختون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما علی وزیر کی رہائش گاہ پر طالبان کی جانب سے دہشت گردی کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعے میں پختونون کی دس معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سے قبل بھی اس خاندان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 13افراد شہید کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مرکزی سربراہ محمود خان اچکزئی کے حکم پر ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ ان شاء اللہ پختونوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔