سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ ، سیدو شریف روڈ پر واقع مصروف علاقہ ’’اللہ اکبر کالونی‘‘ کے مکینوں نے پانچ سال تک چند سو میٹر سڑک تعمیر نہ ہونے کے خلاف سابق اراکین اسمبلی کے علاقہ میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے آنے پر گندے انڈوں سے استقبال کریں گے۔ اللہ اکبر کالونی سیدو شریف ، مینگورہ روڈ کے وسط میں مین روڈ کے کنارے واقع ہے۔کالونی میں نجی ہسپتال، نجی سکولوں کے علاوہ سرکاری دفاتر، عدالت اور رہائشی علاقہ ہے، لیکن پچھلے پانچ سال کے دوران اس کالونی کی چند سو میٹر سڑک کو تعمیر نہیں کیا گیا،نہ ایک ارب روپے سے زائد ڈویژنل بیوٹیفکیشن فنڈز میں اس کو شامل ہی کیا گیا۔ جس کے بعد اہل علاقہ نے مین روڈ پر کالونی کی خراب سڑک والی تصاویر کے ساتھ بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن پر اہل علاقہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے اراکین اسمبلی ووٹ مانگنے کے لئے اللہ اکبر کالونی کا رخ نہ کریں، ورنہ گندے انڈوں سے ان کا استقبال کیا جائیگا ۔
Swat
