Swat

جماعت اسلامی سوات نے مولانا حجت اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کی تنظیم اور جمعیت علما ئے اسلام کے تین سو سے زائد علما نے این اے 3سوات میں میاں شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ایم ایم اے امیدوار مولانا حجت اللہ جن سے اخری روز ٹکٹ واپس لیا گیا تھا جس کے بعد جماعت اسلامی ضلع سوات نے مولانا حجت اللہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ لنڈیکس مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے صدر ، ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور پی کے5کے امیدوار محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایم اے نے مولانا حجت اللہ سے ٹکٹ لے کر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں اور سوات کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ آج ہم این اے 3میں مولانا حجت اللہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتے ہیں ۔ جماعت اسلامی پی کے4اور6میں بھی مولانا حجت اللہ کی حمایت کرے گی۔ جلسہ سے اپنے خطاب میں قومی اسمبلی کے امیدوار مولانا حجت اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آخری وقت میں ان سے کتاب کا نشان واپس لے لیا لیکن سوات کے علما نے اس فیصلہ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ان کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا حکم دیا ۔سوات ا ور مینگورہ شہر کے لوگوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ 25جولائی کو انہیں اور محمد امین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔ جلسہ میں مینگورہ شہر کے تین سو سے زائد علمائے کرام اور خطیبوں نے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں