Swat

4 پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپر غائب، شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے صوبائی حلقہ پی کے4میں دوبارہ گنتی روکنے اور چار پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپر غائب ہونے کی وجہ سے شفاف الیکشن پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران کامیاب ہوئے تھے۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کچھ ووٹ سے ہار گئے تھے، جس پر امیر مقام نے دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی تھی۔ درخواست کو منظور کیا گیا تھا اور دوبارہ گنتی میں ایک سو سے زیادہ پولنگ سٹیشنوں پر گنتی ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں امیر مقام کے ترجمان محمد عمر سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ قمبر، چارباغ اور کوکارئی ن لیگ کا گڑھ ہیں۔ ان چار پولنگ سٹیشنوں کے بیلٹ پیپر گم ہونا اور گنتی کے عمل کو روکنے سے شفاف الیکشن پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی برتری صرف49ووٹ کی رہ گئی تھی جس کے بعد بیلٹ پیپر غائب اور گنتی کے عمل کو روکا گیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔