سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں چوہوں کا راج ہے۔ شہر کے ہر گھر اور دکان میں بلیوں سے بڑے چوہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ ہوٹلوں، ریستورانوں اور نانبائیوں کی دکانوں میں بھی بڑے بڑے چوہوں نے ڈیرے جمالئے ہیں جس پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بلیوں سے جسامت میں بڑے بڑے چوہوں کی تعداد ان گنت ہے۔ لوگوں پر حملہ کرکے کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ چوہے فصل اور خوراکی اشیا سمیت دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور خوراکی اشیاء کی دکانوں کے مالکان کو سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
Swat
