Swat

ضمنی انتخابات، فضل مولا کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز میدان میں کود پڑے

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ضمنی انتخا بات میں سوات کے حلقہ پی کے 7سے تحریک انصاف کے چار امیدواروں اورنویونین کونسلوں کے عہدیداروں نے پی کے سات پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے فضل مولا کو ٹکٹ دینے کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔ فیصلہ پر نظرِ ثانی نہ کی گئی، توپی ایم ہاؤ س اورسی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنادیا جائے گا۔ پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے امیدوار کی وجہ سے پارٹی سیٹ ہارنے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے پی کے 7کے چاروں امیدواروں حاجی محمد رحمان، سعید خان، عبداللہ اور سمیع اللہ نے پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پارٹی کے لیے کئی کئی سال قربانیاں دی ہیں، مگر اب سننے میں آیاہے کہ پی کے سات پر ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ فضل مولا کو دیاجارہاہے جس کے سبب کارکنوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کے حوالے سے مذکورہ حلقہ کا سروے کیا جائے۔ کیوں کہ یہاں پر پچانوے فیصد کارکن اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ٹکٹ فضل مولا کو نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹکٹ دینے کافیصلہ کرتے وقت نہ تو کارکنوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی مشاورت کی گئی ہے، تاہم بندکمروں کے فیصلوں کوپارٹی کارکن کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں