Swat

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ڈی ایف او سوات کے خلاف تحقیقات شروع

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں سڑکوں کے کنارے قیمتی درخت کاٹنے والے ڈی ایف او محکمہ جنگلات محمد اقبال کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ گذشتہ روزوزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایف او کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے رابطہ پر بتایا کہ اس سے پہلے عوامی شکایات پر انہوں نے ڈی ایف او کو درخت کاٹنے سے منع کیا تھا، لیکن اس کے باوجودانہوں نے بے دردی سے درخت کاٹے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کاٹے گئے درخت بالکل ہرے اور کٹائی کے لائق نہیں تھے۔ کاٹے گئے درختوں کے نمونے سوات یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کو ارسال کئے جائیں گے اور رپورٹ آنے کی صورت میں مکمل رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی جائے گی۔ دوسری جانب ڈی ایف او سوات کی معطلی پر سوات کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کو ’’درختوں کا قاتل ‘‘ اور ’’درختوں کے دہشت گرد‘‘ کے نام سے یاد کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔