Swat

اہلِ روڑینگار و گوالیرئی کا نامعلوم چوروں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل مٹہ کے علاقہ روڑینگار اور گوالیرئی کے درجنوں لوگ نامعلوم چوروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پولیس ہمیں کہتی ہے کہ رات دس بجے کے بعد کوئی گھروں سے نہ نکلے۔ مگر رات کے دس بجے کے بعد گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے جاتے ہیں اور گھروں میں پتھرپھینکے جاتے ہیں۔ اس کا کیا مطلب لیا جائے؟ مظاہرین نے کہا کہ ہمیں نامعلوم چوروں پر فائرنگ نہ کرنے اور انہیں زندہ پکڑنے کا کہا جاتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم کسی قسم کے علانیہ و غیر علانیہ کرفیو کو نہیں مانتے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔