سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) کوئلے کی کانوں میں معذور ہونے والے افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کوئلے کان میں معذور ہونے والے افراد ملنگ جان، عبدالتواب، رحمان اللہ اور اور دیگر نے کہا کہ ہم کوئلے کی کان میں مزدوری کررہے تھے جس سے گھروں کے چولہے روشن تھے، لیکن کان میں کام کے دوران زخمی ہوکر ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کی وجہ ہم کسی کام کے قابل نہیں رہے۔ ہم بے بس لوگ ہیں۔ ابھی بازاروں میں ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں، مگر حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعاؤن نہیں کررہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل پر غور کیا جائے۔ اگر ہمارے مسائل حل نہ کیے گئے، تو ہمارے سیکڑوں افرادجو مشکلات سے دوچار ہیں، سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔
Swat
