Swat

فضل حکیم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی بارے ریلی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ملازمین، تحریک انصاف کے کارکنوں، رکشہ یونین اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے جلوسوں کی شکل میں لوگ نشاط چوک پہنچے، جہاں ریلی سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج سوات اور پاکستان میں امن قائم ہے جس پر ہم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ بعد میں مکان باغ تک ریلی نکالی گئی اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں