سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں آفاق ایسوسی ایشن فاراکیڈیمک کوالٹی کے زیرانتظام ضلع سوات پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان اورپرنسپلز کاکنونشن منعقد ہوا جس میں پرنسپلز نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر کنونشن میں بہترین کارکردگی والے سکولوں کے راز کے نام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سے شرکا، سکول کو بہتربنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے سکول کی کارکردگی کے پیچھے کیاراز ہے، یہ بتایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ سکول میں معیاری تعلیم کی فراہمی، سکول میں بچوں کی کارکردگی کیسے بہتر بنائی جائے۔ اساتذہ کی تربیت کس خطوط پر کی جائے۔ اس حوالے سے کنونشن میں کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سٹال پر شرکا کو’’تعارفی کتابیں/بُک لسٹس‘‘ فراہم کی گئیں۔
Swat
