سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ اشاڑے میں ہائی ایس کی ٹکر سے پندرہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ماجد سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Swat
