سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں جنگ زدہ یتیم بچوں کے ادارہ پرورش میں دوروزہ سائنس؍ آرٹس اور ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا۔ میلے کا افتتاح چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور چیف ایگزیکٹیو سیدو گروپ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق، ڈائریکٹر پرورش نعیم اللہ، پرنسپل فہیم الحق اور دیگر زعما بھی موجود تھے۔ ایکسپو میں بچے اور بچیوں کے ہاتھوں کے بنے ہوئے مختلف تعلیمی اور سائنسی ماڈلز کے سٹال بھی سجادئے گئے ہیں جس میں شرکا بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی جوانی تک کفالت اور تعلیم و تربیت عظیم قومی خدمت ہے۔ انہی تعلیم یافتہ بچوں میں آنے والے وقت کے اچھے لیڈر، سیاست دان، پروفیسر، انجینئر، ڈاکٹر اور دیگر تمام شعبوں کے منتظمین بننے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔
Swat
