Swat

اہلِ رحیم آباد کو عاجز کرنے والے منظم چور گروہ کے ارکان گرفتار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چور گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔ ایس ایچ او محمد ایاز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تندوڈاگ میں چار دکانوں کو نقب لگا کر لوٹا گیا تھا جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چور گروہ کے تین ارکان ثاقب خان، شاہد خان اورمحمد ایاز ساکنان تندوڈاگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مسروقہ اشیا برآمد کیں۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والی پک اَپ کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔