Swat

خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کمپلیکس قائم کیا جا رہا ہے، فضل حکیم

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)   چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات میں خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے اخون بابا شگئی میں 15کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس قائم کیا جا رہا ہے، جو خصوصی بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ کمپلیکس کیلئے 2 کروڑ روپے کی لاگت سے اراضی خریدی جا چکی ہے اور بہت جلد اس عظیم الشان منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نارمل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اسی طرح خصوصی بچے بھی زیادہ توجہ کے مستحق ہیں جس کیلئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ وہ اپنے دفتر سیدو شریف میں خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر میاں حضرت شاہ، اکبر خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔