سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں فاتحہ خوانی کے لئے جانے والے خاندان کی گاڑی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے۔ خریڑئی سے ایک خاندان عزیزوں میں فوتگی پر فاتحہ خوانی کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بائیس افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انمیں پانچ شدید زخمیوں کو بعد میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
