سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) نوجوانوں کے لیے یک روزہ کانفرنس کل جمعرات کو سیدو شریف میں ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان مہمان خصوصی ہونگے۔ کانفرنس کا انعقاد ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخواہ کے علاوہ چیئر مین (پی آئی سی ایس ایس) میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک، نائب صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیر معظم بٹ، مینیجنگ ڈائیریکٹر (پی آئی سی ایس ایس) عبد اللہ خان، پروفیسر کلیم اللہ، عندلیب آفتاب اور ڈاکٹر نرگس آرا سمیت پاکستان بھر سے آئی دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔
Swat
