Swat

خپل کور ماڈل سکول کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد منظور

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی زکوۃ کونسل کے ممبر انجینئر عمرفاروق کی کوششوں سے یتیم بچوں کے ادارہ خپل کور کے لئے ایک کروڑ روپے کی امداد منظور کرلی گئی،خپل کور انتظامیہ کی درخواست پر کونسل کے اجلاس میں انجینئر عمرفاروق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی جس پر کمیٹی نے منظوری دیدی،انجینئر عمرفاروق کے مطابق خپل کور کے یتیم بچوں کے لئے مئی اور جون میں 30لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی جبکہ جولائی سے دسمبرتک 70لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی جس سے یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم وتربیت میں ان اداروں کو آسانی ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔