سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدا لواسع نے کہا ہے کہ حکومت کشمیری عوام کی پشت بانی کو اپنا فریضہ سمجھے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا وجود نامکمل ہے۔انڈیا نے کشمیر کو عملاً جیل میں تبدیل کردیاہے۔ کشمیری عوام ہندوستا ن سے آزادی چاہتے ہیں، جو ان کا بنیادی حق ہے۔ مسئلے کا واحد حل جہاد ہے۔حکومت اپنے فرائض سے غافل ہے۔جماعت اسلامی کشمیری عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور پاکستان میں کسی کو کشمیر سے غداری نہیں کرنے دے گی۔ان خیالا ت کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الواسع نے المر کزالاسلامی سنگوٹہ سوات میں ضلعی شوریٰ،ضلعی ذمہ داران اور بعد ازاں جماعت اسلامی کے تحصیل ناظمین اور کونسلر زکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے بھی خطاب کیا۔
Swat
