Swat

شموزئی، لاپتا جواں سال لڑکی کی لاش کنویں سے برآمد

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں لاپتا جواں سال لڑکی کی لاش کنویں سے برآمد کرلی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ شموزئی شہنشاہ خان کے مطابق شموزئی پولیس اسٹیشن میں عزیزالرحمان ولد محمدشیرین نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 18 سالہ بیٹی مسماۃ صالحہ 31 اگست سے لاپتا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر اس کے چچا فرمان ولد محمد شیرین کو حراست میں لے لیا جس نے راز اگل دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ فرمان نے صالحہ کو اس کی ماں کے ایماپر گھر سے نکال کر اپنے ساتھی علی کی مدد سے قتل کردیا ہے۔ بعدازاں لاش کنویں میں پھینک دی ہے۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے لاش کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا شموزئی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔وجہئ قتل غیرت بتائی جارہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔