سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک اور شادی شدہ خاتون نے خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے یونین کونسل قلاگے کے پہاڑی علاقہ بکرو میں 18سالہ شادی شدہ لڑکی مسماۃ (ن) نے مبینہ طور پر گھر میں پڑے اسلحہ آتشیں سے خود پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے حقیقت معلوم کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی۔ گذشتہ روز جمعہ کو بھی سوات میں ایک شادی شدہ خاتون نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی تھی۔
Swat
