Swat

کبل، دوسری شادی کرنے والے شخص کے ہاتھوں پہلی بیوی قتل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ بلا سمئی، شاہ ڈھیری میں دوسری شادی کرنے والے شخص نے اپنی25 سالہ پہلی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او شاہ ڈھیرئی عثمان خان کے مطابق ملزم اسلام بہادر نے پولیس تھانہ آکر اطلاع دی کہ ان کی پہلی بیوی نے خود پر فائرنگ کرکے خود کشی کی ہے، جس پر پولیس نے گھر میں جاکر دیکھا، تو خاتون کو دور سے تین گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے پولیس نے اپنی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر اسلام بہادر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے لاش کی پوسٹ مارٹم کی۔ مقتولہ مسماۃ رشیدہ کی شادی چار سال پہلے اسلام بہادر سے ہوئی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی کی وجہ سے مقتولہ نے 19 ستمبر 2019ء کو مقامی تھانہ میں شوہر کے خلاف رپورٹ بھی درج کی تھی۔ مقتولہ کی جان کو خطرے کے پیش نظر خاتون کو دارالامان منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران ملزم اسلام بہادر نے دوسری شادی کی اور چند روز قبل اپنی پہلی بیوی کے ساتھ راضی نامہ کرکے گھر منتقل کیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔