Swat

جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، وہ بے بسی کی تصویر ہیں، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ گیس بجلی نرخوں میں مسلسل اضافہ عوا م دشمنی ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے نعرے جھوٹے ثابت ہوئے۔ گیس، بجلی اور اشیائے خورد ونوش میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، آج وہ بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یکدم191 فیصد گیس نرخوں میں اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گی۔ مہنگائی سے غریب عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔