سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبے کے باقی اضلاع کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے8 اضلاع میں پیر کو بھی وکلا نے ہڑتال کی۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اور تمام اضلاع کی عدالتوں میں وکلا پیش نہ ہوئے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث جیلوں میں قید وہ ملزمان جن کی ضمانت کی توقع تھی، نہ ہوسکی۔ اب ایسے ملزمان کو کئی ماہ تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ ہائی کورٹ مینگورہ بار بنچ کے صدر افتخار احمد کے مطابق ان کے مطالبات کے حل تک ہڑتال جاری رہے گی۔
Swat
