Swat

فوجداری و انسدادِ منشیات ایکٹ میں ترامیم فوری واپس لی جائیں، گرینڈ جرگہ

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   فوجداری اور انسدادِ منشیات ایکٹ میں ترامیم کے خلاف سوات بار میں گرینڈ جرگہ زیر صدارت سوات بار صدر حضرت معاذ ہوا، جس میں پاکستان بار کونسل ایگزیکٹیو کونسل کے مرکزی چیئرمین شیر محمد خان ایڈوکیٹ، کے پی بار کونسل کے صوبائی وائس چیئرمین سعید خان ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار احمد خان، سوات کے بار کے صدر حضرت معاذ کے مذکورہ ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ سندھ کے لئے لایا گیا قانون بغیر سوچ اور بغیر پڑھے کے پی میں نافد کردیا گیا، جس سے غریب سائلین پر بوجھ ڈالا کیا ہے۔ غریب عوام کے لئے مشکلات بڑھا دی گئیں۔ جرگہ میں سوات کی تمام سیاسی پارٹیوں، سول سوسائٹی اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے  لوگوں نے وکلا کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اگر یہ ترامیم فوری واپس نہ لی گئیں، تو مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں