Swat

لائسنس فیس اور واسا ٹیکس کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں، سوات ٹریڈرز فیڈریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے تاجروں نے لائسنس فیس اور صفائی کی آڑ میں ٹی ایم اے/ واسا ٹیکس مسترد کردیا۔ اس سلسلے میں سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ایک بیان میں کہا کہ مینگورہ اور گردونواح میں ٹی ایم اے کی جانب سے لائسنس فیس کی آڑ میں ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ کوئی بھی تاجر ٹی ایم اے اور واسا کے کسی قسم کاٹیکس دینے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن 2023ء تک ہر قسم ٹیکس سے مستثنا ہیں۔ لہٰذا متعلقہ حکام کو ٹیکس وصول کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔