(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھتیجے ساجد خان نے ن لیگ کے ایم پی اے سردار خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سردار خان کی کامیابی علاقے کی بد قسمتی ہے۔ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے علاقہ کے لئے بہت کام کیے ہیں جن میں درجنوں سکولوں کی اَپ گریڈیشن، خوازہ خیلہ اور چار باغ کو تحصیل کا درجہ دینا، ٹی ایم اے چار باغ اور خوازہ خیلہ کو فعال بنانا، سوات یورنیورسٹی، کیڈٹ کالج، ڈگری کالج کا قیام، چارباغ سٹیڈیم، خوازہ خیلہ سٹیڈیم، خوازہ خیلہ ہسپتال کی اَپ گریڈیشن، درجنوں لنک روڈوں کی تعمیر،ملم جبہ میگا پراجیکٹ، ہر گاؤں میں ٹیوب وہیل، جنازگاہ اورگلی کوچوں کی پختگی وغیرہ شامل ہے۔
Swat
