Swat

سوات،ایک اور بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات میں ایک اور بچی سے زیادتی کی کوشش اہلِ علاقہ نے ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق چھے سالہ بچی مرغزار ٹاؤن مینگورہ میں مدرسہ جارہی تھی کہ ملزم رمضان ساکن صوابی حال مرغزار ٹاؤن بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں بچی کے شور پر اہلِ علاقہ جمع ہوئے اور گھر کے اندر داخل ہوئے۔  بچی کو بحفاظت نکال کر ملزم کی درگت بنا دی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف بچی سے زیادتی کی کوشش کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔