(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملم جبہ میں سنوبورڈنگ کا عالمی میلہ پاکستان کی ٹیم نے جیت لیا۔ مقابلوں میں نیدرلینڈ،افغانستان اورپاکستان کے 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ سطحِ سمندرسے 9200 فٹ کی بلندی پرواقع برف پوش وادی ملم جبہ سنوبورڈنگ کے عالمی میلہ میں نیدرلینڈ، افغانستان اور پاکستان کے اڑتیس کھلاڑیوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ملم جبہ کے مقامی کھلاڑی عرفان خان نے پہلی، حمیدعلی نے دوسری اور ارشادعلی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیدرلینڈ اور افغانستان کے کھلاڑیوں کوکوئی پوزیشن نہ مل سکی۔ اسی طرح 18 سا ل تک کی عمر کے نوجوانوں کے مقابلوں میں ذاکر حسین نے پہلی، فیض علی نے دوسری اورمحمدصدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کے مقابلوں میں محمد عیسیٰ نے پہلی، رضاء اللہ نے دوسری اور حمد عمانعمان رحمت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایم این اے ڈاکٹرحیدرعلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس قسم کی تفریحی سرگرمیوں کو سراہا۔
Swat
