(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ ٹال شاہ ڈھیرئی میں بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بھائیوں بہادر خان، مومن خان نے گھر جانے والے گل زمین پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مومن خان کی اہلیہ نے گھریلو ناچاقی پر دارالامان منتقل ہوکر شوہر سے خلا لیا تھا اور پھر پانچ ماہ قبل مقتول گل زمین نے اس کو دارالامان سے نکال کر اس کے ساتھ شادی کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
Swat
