سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے لعلو بانڈئی میں نوجوان نے زہریلی دواکھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے لعلوبانڈئی میں انیس سالہ محمد فیاض ولد عقل زادہ نے مبینہ طور پر گھریلوتنازعہ کی بنا پر زہریلی دوا کھالی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ بعد میں اسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔ کانجو پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی۔
Swat
