(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآنی نظام کے نفاذ ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ سود کے خاتمے کے خلاف قومی اسمبلی میں بل جمع کیا ہوا ہے جس کو التوا کا شکار بنایا گیا ہے۔ بلوگرام سوات میں جامعہ اسلامیہ القرآن میں تکمیل حفظ القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا دوردورہ ہے۔ عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان تمام مشکلات کا واحد حل ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Swat
