Swat

او ڈیگرام، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ کسونہ، جرندو ڈھیرئی، او ڈیگرام میں 33 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ محکمہئ پبلک ہیلتھ کے ملازم آصف باچہ ولد سرزمین ساکن نجیگرام گذشتہ روز سے گھر سے لاپتا تھا، جس کی اطلاع غالیگے پولیس کو دی گئی تھی۔ اتوار کو تھانہ رحیم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ جرندو ڈھیرئی میں ایک جوان کی قتل شدہ لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیا۔ بعد میں اس کی شناخت آصف باچہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پیٹ پر پستول کی بیلٹ مع کارتوس موجود تھا۔ پستول قاتل ساتھ لے گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔