سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں صوبائی تن سازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ مسٹر جونیئر مقابلوں میں رضوان آف پشار نے جونیئر مین فیزیک کا مقابلہ جیت لیا۔ علی آف پشاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے صوبائی صدر ایم پی اے فضل الٰہی خان مہمان خصوصی تھے۔ ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان نے بحیثیت صدر شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین عشر وزکوٰۃ انجینئر عمر فاروق بھی موجود تھے۔
Swat
