(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے دو مکانات گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سیدو شریف کے علاقہ شیر اطرف میں شیر نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرنے سے اس کی اہلیہ مسماۃ (ش) ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ شور گٹ میں سید علی کے گھر پر پہاڑی تودہ گرگیا جس میں اہلِ خانہ معجزانہ طور پر بچ گئے اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
Swat
